لاہور ہائی کورٹ نے کمسن بچہ دادی سے لے کر ماں کے حوالے کر دیا
09-15-2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ میں بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کمسن بچے کو دادی سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے نجمہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی حکم کے بعد بچے کی دادی جذباتی ہو گئیں اور عدالت میں دہائیاں دیتی رہیں۔ دادی کی جانب سے عدالت میں دہائیاں دینے پر ہائی کورٹ کے سکیورٹی اہلکاروں نے خاتون کو عدالت عالیہ سے روانہ کر دیا۔