پولٹری مصنوعات کے دام میں معمولی ردوبدل، برائلر گوشت 447 روپے کلو مقرر
09-15-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل سامنے آیا ہے، برائلر کے نرخ میں 7 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔
برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 447 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، مارکیٹ میں صافی گوشت 500 روپے فی کلو تک فروخت کئے جانے کی اطلاعات ہیں، زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔ نئے نرخوں کے مطابق فارم گیٹ پر زندہ برائلر 280 روپے فی کلو، ہول سیل مارکیٹ میں 294 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر 308 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا ہے، انڈوں کا نیا ریٹ 247 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 290 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔