خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے مویشی پال منصوبہ، 12 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص
09-15-2026
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کیلئے مویشی پالنے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کیلئے 12 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
منصوبے کے تحت مستحق خواتین، بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین سمیت دیگر مستحقین کو مویشی فراہم کئے جائیں گے، منصوبے میں 10 ہزار گائیں، 418 اونٹ اور 11 ہزار 838 بکریاں فراہم کرنے کی تجویز شامل ہے۔ حکومت پنجاب کے مطابق منصوبے کا مقصد خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اور انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مویشی پال کر اپنے خاندان کی معاشی حالت بہتر بنا سکیں۔ منصوبے کے ساتھ خواتین کو مویشی پالنے اور ان کی بہتر دیکھ بھال کے حوالے سے تربیت بھی دی جائے گی، تاکہ وہ اس سہولت سے زیادہ مؤثر انداز میں فائدہ اٹھا سکیں۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ منصوبے کے ذریعے دیہی علاقوں کی خواتین کی معاشی خودمختاری اور گھریلو آمدن میں اضافے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔