رائیونڈ میں گندے پانی کے جوہڑ سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد
09-14-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ رائیونڈ روڈ کے قریب گندے پانی کے جوہڑ سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد ہو گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی بچے کی شناخت عاصم کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ عاصم 12 ستمبر سے لاپتہ تھا، جس کی تلاش جاری تھی، اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بچے کی لاش جوہڑ سے نکالنے کے لیے کارروائی کی۔ دوسری جانب پولیس نے کہا ہے کہ بچے کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد سامنے آئے گی تاہم پولیس کی جانب سے قتل سمیت تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔