ڈی آئی جی کا کی بروقت دادرسی نہ کرنے پر 3 ایس ایچ اوز کی سروس ضبطگی کا حکم

09-14-2026

(لاہور نیوز) شہریوں کی بروقت دادرسی نہ کرنے پر 3 ایس ایچ اوز کی سرزنش، ایس ایچ اوز موچی گیٹ، سندر اور ایس ایچ او مناواں کی سروس ضبطگی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، ڈی آئی جی نے پیر کی جانب سے مرید کے خلاف ڈیڑھ کروڑ روپے کے فراڈ کی شکایت پر متعلقہ افسران کو کارروائی کی ہدایت کی۔ لین دین فراڈ، کرایہ داری اور گروی کے تنازعات پر شہریوں کی شکایات، وراثتی جائیداد کی تقسیم اور باہمی جھگڑوں کی شکایات بھی کھلی کچہری میں زیرِ سماعت آئیں، جس پر فوری کارروائی اور میرٹ پر داد رسی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔  ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا کہ شکایات میں تاخیر یا غفلت پر متعلقہ افسران کا احتساب ہو گا، شہریوں کی براہِ راست شنوائی کیلئے ہفتے کے 6 روز دفتر میں کھلی کچہری لگاتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتوار کو دوپہر 12 بجے فیس بک لائیو پر شہریوں کی شکایات اور تجاویز سنتا ہوں تاہم عوامی شکایات کے بروقت ازالے سے پولیس اور شہریوں کا اعتماد مزید مضبوط ہو گا۔