پی ایچ اے کا لاہور کے تاریخی نہرو پارک کی تزئین و آرائش کا فیصلہ

09-14-2026

(لاہور نیوز) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے لاہور کے تاریخی نہرو پارک کی تزئین و آرائش اور بحالی کا فیصلہ کر لیا۔

پی ایچ اے کے مطابق نہرو پارک کی تاریخی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی بحالی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پی ایچ اے کا شعبہ ہارٹی کلچر پارک میں گھاس کے ساتھ دیدہ زیب موسمی اور سجاوٹی پھول لگائے گا، جبکہ شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے فوارے، نائٹ لائٹس اور بچوں کیلئے جھولے نصب کیے جائیں گے۔ نہرو پارک میں کرکٹ کے شائقین کیلئے عالمی معیار کا پویلین بھی تعمیر کیا جائے گا، ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ نہرو پارک کی بحالی سے شہریوں کو بہترین تفریحی اور صحت مندانہ سہولیات میسر آئیں گی.