تھانوں میں کرپشن: خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز ایس ایچ او، محرر سمیت تھانوں کی مختلف جگہوں پر نصب کرنے کا فیصلہ

09-14-2026

(لاہور نیوز) شہر کے تھانوں میں خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکام کے مطابق ڈیوائسز کے ذریعے ویڈیو کے ساتھ آڈیو بھی ریکارڈ کی جائے گی۔

خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز ایس ایچ او، محرر، فرنٹ ڈیسک اور تھانوں کے صحن سمیت اہم مقامات پر نصب کی جائیں گی، جن کے ذریعے تھانوں کے اہم حصوں کی نگرانی کی جائے گی۔ حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں اور سائلین کے درمیان ہونے والی گفتگو بھی ریکارڈ کا حصہ بن سکے گی، خفیہ ریکارڈنگ کا مقصد تھانوں میں کرپشن اور شہریوں سے بدسلوکی کی روک تھام کے ساتھ ساتھ پولیس کے رویوں کی مؤثر مانیٹرنگ کرنا ہے۔ ریکارڈنگ کو شہریوں کی شکایات کے ازالے اور نگرانی و احتساب کے عمل میں بطور ذریعہ استعمال کیا جائے گا، حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تھانوں میں شفافیت اور احتساب کا نظام مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔