نشتر کالونی: 60 سالہ شہری کی مبینہ خودکشی، تحقیقات جاری
09-14-2026
(لاہور نیوز) نشتر کالونی میں 60 سالہ شہری نے مبینہ طور پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 60 سالہ عنایت مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے، پولیس نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔