پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
09-14-2026
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے، 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 691 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 511 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔