مون سون کے آخری سپیل کی انٹری، 17 ستمبر تک بارشوں کا امکان
09-14-2026
(لاہور نیوز) مون سون کا آخری سپیل ملک میں داخل ہو گیا، جس کے باعث آج سے 17 ستمبر تک ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کے 30 فیصد امکانات ہیں، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد تک پہنچ گیا، جبکہ ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 12ویں نمبر پر آ گیا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 107 ریکارڈ کی گئی، علامہ اقبال ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 124 جبکہ برکی روڈ کے علاقے میں 127 ریکارڈ کیا گیا۔