وزیراعلیٰ مریم نواز کا عوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج کا خیرمقدم

09-14-2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وزیراعظم ریلیف پیکیج پر قائد محمد نواز شریف کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا احساس قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کے نرخ میں اضافے کا رحجان ترقی پذیر ممالک کے عوام کیلئے مشکلات کا باعث بن رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف کی ہدایت پر شاندار ریلیف پیکیج دیا۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں اضافے سے دنیا بھر میں ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے، مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج احسن اقدام ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کا اجرا کر دیا ہے۔