جماعت اسلامی کا مال روڈ دھرنا 29ویں روز بھی جاری

09-13-2026

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف مال روڈ لاہور پر دھرنا 29ویں روز بھی جاری رہا تاہم دھرنا علامتی بن کر رہ گیا اور شرکاء کی تعداد کم رہی۔

لاہور کے فیصل چوک مال روڈ پر دھرنے کیلئے کرسیاں اور ٹینٹ لگے ہیں جبکہ سڑک بدستور بند ہے  جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی مکمل ختم کرنے اور عوام کو پٹرول و بجلی کی قیمتوں میں فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔