پنجاب حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، 46 پی ایم ایس افسران کی گریڈ 18 میں ترقی
09-13-2026
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبائی مینجمنٹ سروس (پی ایم ایس) کے 46 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی۔ 21 پی ایم ایس افسران کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی دی گئی، جبکہ صوبائی سلیکشن بورڈ-II کی سفارشات پر مزید 23 افسران کی ترقی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ترقی پانے والے افسران کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈپٹی سیکرٹری اور گریڈ 18 کے مساوی دیگر عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد شفقت کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز منڈی بہاؤالدین، جمشید اقبال کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز جہلم، محمد اطہر جاوید خان کو ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ آفس پنجاب اور شوکت عباس کو ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تعینات کردیا گیا۔ ندیم الغنی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز منڈی بہاؤالدین، مکرم مجیب کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ خوشاب، محمد ارشد خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز حافظ آباد اور محمد اصغر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز نارووال تعینات کیا گیا ہے۔ محمد محسن عالم کو ڈپٹی سیکرٹری خزانہ پنجاب، محمد نعیم بشیر اور حافظ عمران نصیر کو ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن، انعم علی خان کو ڈپٹی سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس، جبکہ طارق محمود اور محمد حیدر کی خدمات ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سپرد کردی گئی ہیں۔ یاسر رضوان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز ڈیرہ غازی خان، محمد مبین احسن کو ڈپٹی سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ، محمد جمیل کو ڈپٹی سیکرٹری آرکائیوز ایس اینڈ جی اے ڈی، احسن ممتاز کو ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن اور رضوان اشرف کو ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔ نعمان محمود کو ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جبکہ کامران اشرف کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت تعینات کردیا گیا۔ دوسری جانب رشاد اقبال، محمد عرفان، میاں مراد حسین، عامر محمود، عثمان غنی، بلاول علی، رانا اورنگزیب، عامر افتخار، غزالہ کنول، ناصر شہزاد اور عدنان راشد بھی گریڈ 18 میں ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ سید اسد عباس شیرازی، حسن نذیر، فیاض علی، عثمان سکندر، محمد ذوالقرنین خان، زریاب ساجد، خیزران علی، اُشنا طاہر، خواجہ محمد عمیر محمود، فضائل مدثر، محمد عثمان چوہدری اور راولپنڈی کے اے ڈی سی انفورسمنٹ عبدالرحمان خان کو بھی گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ تمام ترقیوں کا اطلاق فوری طور پر ریگولر بنیادوں پر ہوگا۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے احکامات پر ترقیوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں۔