شہر کے مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں برآمد

09-13-2026

:(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایدھی ترجمان کے مطابق چوکی دربار بی بی پاک دامن کے قریب ایک گھر سے 60 سالہ شخص کی لاش ملی، جو بظاہر تین سے چار روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔ دوسری جانب اٹاری دربار کے قریب سڑک کنارے سے 45 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق دونوں لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ مقام سے منتقل کردیا گیا۔