باٹا پور پولیس کا پتنگ و ڈور فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار

09-13-2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر پتنگ و ڈور فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، باٹا پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں اور ڈور کی سپلائی ناکام بنا دی اور ایک پتنگ فروش کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر دورانِ پٹرولنگ کھیرا پل کے قریب کارروائی کی گئی، جہاں پتنگ فروش علی رضا کو پتنگوں اور ڈور کی مبینہ ڈلیوری دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کے مطابق ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 200 پتنگیں اور 12 چرخیاں قاتل کیمیکل ڈور برآمد کی گئیں۔ ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش آن لائن لوکیشن کے ذریعے مختلف علاقوں میں پتنگیں اور ڈور سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا کہنا ہے کہ پتنگ فروشوں، پتنگ سازوں اور پتنگ بازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔