لاہور میں مون سون کے نئے سپیل کی نوید، کل سے بارش کا امکان
09-13-2026
(لاہور نیوز) شہر میں مون سون کے نئے سپیل کے امکانات پیدا ہوگئے، کل پیر سے لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں ہلکے بادل چھائے رہیں گے تاہم تیز بارش کا امکان نہیں۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ ہلکے بادلوں کی آمد سے ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ گیا ہے جس کے باعث حبس کی کیفیت ایک بار پھر محسوس کی جا رہی ہے، جبکہ ہلکی ہوا بھی وقفے وقفے سے چل رہی ہے۔ دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 140 تک پہنچ گیا ہے۔