ون ویلنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے ریسکیو اہلکار جاں بحق
09-12-2026
(لاہور نیوز) شادمان کے علاقے میں تیز رفتار ون ویلر کی ٹکر سے ریسکیو اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ریسکیو اہلکار کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی، حادثہ شادمان نالے کے قریب پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار موٹر سائیکل سوار ون ویلر نے ریسکیو اہلکار کو ٹکر ماری، حادثے میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار بھی زخمی ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ریسکیو اہلکار کی لاش کو جنرل ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔