جعلی پیر کی دم کے بہانے لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

09-12-2026

(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دم کرنے کے بہانے 22 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو غازی آباد سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم شکیل گزشتہ دو سال سے متاثرہ لڑکی کے گھر دم کرنے کے بہانے آتا تھا، ملزم  نے مبینہ طور پر لڑکی کو دم کے بہانے ورغلا کر زیادتی کی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کے دیگر افراد کو بھی ورغلانے کی کوشش کرتا رہا۔ پولیس  نے ملزم شکیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ اسے مزید تفتیش کیلئے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔