لیاقت آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی
09-12-2026
(لاہور نیوز) لیاقت آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار چار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے، جن کی شناخت فیصل اور سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ملزمان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔