ڈیفنس فیز 8 میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، چوکیدار اور ڈرائیور زخمی، ملزم گرفتار
09-12-2026
(لاہور نیوز) ڈیفنس سی فیز 8 میں گھر کے اندر معمولی تلخ کلامی پر ڈرائیور کی مبینہ فائرنگ سے چوکیدار اور ڈرائیور دونوں زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ڈرائیور حسن کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اقبال اور ملزم ڈرائیور حسن کی ٹانگوں پر گولیاں لگی ہیں، دونوں زخمیوں کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ایس پی کینٹ عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے واقعات میں بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔