اغوا کے مقدمے میں مطلوب اور لاپتہ بچے بازیاب
09-12-2026
(لاہور نیوز) راوی روڈ چوکی سبزی منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمے میں مطلوب اور لاپتہ ہونے والے بچوں کو بازیاب کرا لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق بچوں کی تلاش کیلئے سیف سٹی کیمروں، جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلی جنس سے مدد حاصل کی گئی، پولیس نے مختلف ذرائع سے معلومات اکٹھی کرنے کے بعد بچوں کا سراغ لگایا اور انہیں بحفاظت بازیاب کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق بچوں کی بازیابی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گئے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔