مون سون کا نواں اور آخری سپیل ،14 سے 17 ستمبر تک لاہور میں بادل برسنے کا امکان

09-12-2026

(لاہور نیوز) مون سون کے نویں اور آخری سپیل کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے 14 سے 17 ستمبر تک لاہور میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد لاہور کے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب شہر کا موسم گرم ہے، موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہر میں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔