ڈیفنس فیز 5 میں موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، ایک شخص جاں بحق
09-12-2026
(لاہور نیوز) ڈیفنس فیز 5 میں پاکستان چوک کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 16 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ موٹرسائیکل کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، موٹرسائیکل پر دو افراد سوار تھے کہ اچانک وہ فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق شخص اور زخمی نوجوان کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 34 سالہ محمد آصف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت 16 سالہ فہد کے نام سے کی گئی ہے۔