مہنگائی کا نیا طوفان، پٹرولیم اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بھی اضافہ
09-11-2026
(لاہور نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچویں روز بھی مزید اضافہ کر دیا۔
ڈیزل 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا جبکہ پیٹرول 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا ہوا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ اوگرا نے آئندہ تین دنوں (ہفتہ ، اتوار، سوموار ) کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہو گا۔