حضرت میراں حسین زنجانیؒ کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز

09-11-2026

(لاہور نیوز) حضرت میراں حسین زنجانیؒ کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز کر دیا گیا۔

عرس کی تقریبات کا آغاز مزار پر رسم چادر پوشی سے کیا گیا جبکہ زائرین کی کثیر تعدادحضرت میراں حسین زنجانیؒ کے مزار پر حاضری کیلئے پہنچی۔ عرس کی تقریبات پر ذکر و نعت اور دیگر روحانی محافل کا بھی انعقاد کیا گیا، زائرین کے لیے وسیع لنگر کا اہتمام اور سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔