لاہور: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 305 زخمی

09-11-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 262 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 305 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں زخمی ہونے والے 112 افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 193 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔       ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہین۔