وزیر اعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی کا نکاح کس سے ہو گا؟ اہم خبر آ گئی
09-11-2026
(لاہور نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح آذان جبار سے ہو گا۔
ذرائع کے مطابق آذان جبار معروف صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے ہیں، صنعت کار جبار خالد فلور ملز انڈسٹری کاروبار سے وابستہ ہیں، ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12ستمبر شام پانچ بجےجاتی عمرا میں ہو گی۔ نکاح کی تقریب میں صرف شریف فیملی اور عزیز و اقارب کومدعو کیاگیا ۔نکاح کی تقریب میں نوے سے ایک سو مہمانوں تک کوہی مدعو کیا گیا، نکاح کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف بھی لاہور پہنچ چکے ہیں۔