پاسپورٹ فیس آن لائن ادا کرنے والے شہریوں کیلئے اہم وضاحت جاری
09-11-2026
(لاہور نیوز) محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے پاسپورٹ فیس آن لائن ادا کرنے والے شہریوں کے لیے اہم وضاحت جاری کر دی۔
محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ پاسپورٹ فیس کی ادائیگی صرف RAAST QR Code اسکین کر کے قبول کی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ IBFT کے ذریعے IBAN یا Passport Fee Asaan کے ذریعے PSID کی گئی ادائیگیاں قبول نہیں کی جائیں گی۔ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام درخواست گزار پاسپورٹ فیس کی ادائیگی صرف مقررہ RAAST QR Code کے ذریعے ہی کریں۔