پنجاب کے سکولوں میں پہلی ٹرم سکول بیسڈ اسیسمنٹ کا شیڈول جاری

09-11-2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے سکولوں میں پہلی ٹرم سکول بیسڈ اسیسمنٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

جماعت اول سے ہشتم تک پہلی ٹرم سکول بیسڈ اسیسمنٹ 18 ستمبر سے شروع ہوگی.پہلی ٹرم سکول بیسڈ اسیسمنٹ 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔ سکول بیسڈ اسیسمنٹ کے لیے آئٹم بینک 14 ستمبر کو اپ لوڈ کیا جائے گا. سکول 14 سے 17 ستمبر تک آئی بی ایس سے امتحانی پیپرز تیار کریں گے. جماعت اول سے ہشتم تک پہلی ٹرم کے امتحانات سکولوں میں ہی ہوں گے۔ پہلی ٹرم اسیسمنٹ کے پیپرز ایس او پیز، سلیبس، پیپر پیٹرن اور ڈیٹ شیٹ کے مطابق تیار ہوں گے. پہلی ٹرم اسیسمنٹ کے پیپرز کی مارکنگ 18 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ہو گی۔ سکولوں کو 4 اکتوبر تک طلبہ کے نتائج ایس آئی ایس پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کر دی، پہلی ٹرم اسیسمنٹ کے بعد 5 اکتوبر کو والدین کو رپورٹ کارڈز دیے جائیں گے، 5 اکتوبر کو سکولوں میں والدین اور اساتذہ کی میٹنگ بھی ہوگی۔پنجاب بھر کے سکولوں میں پہلی ٹرم اسیسمنٹ کا یکساں شیڈول جاری کر دیا گیا۔