پمز آتشزدگی کا واقعہ ایسا زخم جسے پوری قوم نے محسوس کیا: حمزہ شہباز

09-11-2026

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پمز آتشزدگی کا واقعہ ایسا زخم ہے جسے پوری قوم نے محسوس کیا۔

  حمزہ شہباز  نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں  نے پمز آتشزدگی کے واقعے میں متاثرہ والدین سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ اُنہوں  نے آتشزدگی سے متاثرہ نرسری وارڈ کا بھی دورہ کیا اور واقعے کے حوالے سے صورتِ حال کا جائزہ لیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر کا کہنا تھا کہ ماں باپ کے غم کو کوئی لفظ اور کوئی ہمدردی کم نہیں کرسکتی۔ حمزہ شہباز  نے کہا کہ یہ ایسا زخم ہے جسے پوری قوم نے محسوس کیا ہے، میں متاثرہ والدین کا غم بانٹنے اور ان سے اظہارِ تعزیت کے لیے آیا ہوں، حمزہ شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔