واسا کا غیر قانونی کنکشنز کیخلاف بھاری جرمانوں سمیت سخت کارروائی کا فیصلہ

09-11-2026

(لاہور نیوز) واسا نے غیر قانونی کنکشنز کے خلاف بھاری جرمانوں سمیت سخت کارروائیوں کا فیصلہ کر لیا۔

ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ریونیو، آپریشنز اور سروسز سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، غیر قانونی کنکشنز کے خلاف بھاری جرمانوں سمیت سخت کارروائیوں کا فیصلہ بھی کیا گیا، اجلاس میں ڈائریکٹر پی اینڈ ای، اور ڈائریکٹر ریونیو ، ڈائریکٹرز آپریشنز  نے  بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ایم ڈی واسا  نے کمرشل و ڈومیسٹک غیر قانونی کنکشنز کی نشاندہی کیلئے جامع سروے اور میپنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی کنکشنز کیخلاف سخت کارروائی اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں،  انہوں نے ریونیو ریکوری کو مزید مؤثر بنانے کیلئے فیلڈ آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ ریونیو ریکوری اور فیلڈ کارروائیوں کی پیش رفت کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ بہتر سروسز کے ساتھ موثرریونیو نظام کا قیام واسا کی ترجیح ہے۔