گجر پورہ: جائیداد کے تنازع پر باپ کا قتل، بیٹا اور بہو گرفتار

09-11-2026

(ویب ڈیسک) گجر پورہ میں جائیداد کے تنازع پر 80 سالہ بزرگ شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے سگے بیٹے اور بہو کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان  نے مبینہ طور پر محمد عظیم کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا  نے بزرگ شہری کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔ انچارج انویسٹی گیشن ممتاز حسین  نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ ملزمان  نے جائیداد کے تنازع پر 80 سالہ محمد عظیم کو مبینہ طور پر قتل کیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے تھے، تاہم پولیس  نے پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے دونوں ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔