سڑک کراس کرنیوالا محنت کش نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق
09-11-2026
(لاہور نیوز) مضافاتی علاقے مریدکے میں سڑک کراس کرنے والا محنت کش نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والا شخص شادی ہال سے محنت مزدوری کے بعد اپنی رہائش گاہ پر جا رہا تھا، اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام امدادی ٹیموں سمیت موقع پر پہنچ گئے، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 61 سالہ امانت علی ولد اللہ دتہ ساکن وہاڑی کے نام سے ہوئی ہے، نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثہ تھانہ سٹی کی حدود میں ہوا، فرار ہونے والے گاڑی کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی، حادثے کی تحقیقات بھی کی جارہی ہے۔