ڈولفن سکواڈ کا بڑا کریک ڈاؤن، 8 سال سے مفرور اشتہاری گرفتار

09-11-2026

(ویب ڈیسک) ڈولفن سکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 سال سے مفرور 8 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شیخوپورہ، اوکاڑہ اور لاہور پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان گزشتہ 8 سال سے مختلف عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات میں مفرور چلے آ رہے تھے۔ ڈولفن سکواڈ  نے سٹاپ اینڈ سرچ کارروائیوں کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں سے ملزمان کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار عدالتی مفرور ملزمان میں سہیل، سجاول، یاسین سمیت دیگر شامل ہیں، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری اور عدالتی مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔