لوئر مال پولیس کی کارروائی، تین رکنی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار
09-11-2026
(لاہور نیوز) لوئر مال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان لڑکوں پر مشتمل تین رکنی متحرک موٹرسائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3 موٹرسائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا، ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عمیر، عاقب اور عظیم کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان نے چند روز قبل ٹیپ روڈ سے موٹرسائیکل چوری کی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل چوری کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو جاتے تھے اور لاہور سٹی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے رہے ہیں، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کیا گیا، جس کے بعد لوئر مال پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل چوری سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔