پٹرول مہنگا ہونے سے بائیک رائیڈرز کی مشکلات بڑھ گئیں

09-10-2026

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے بائیک رائیڈرز کی بھی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔

بائیک رائیڈرز شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگے پٹرول کے باعث روزمرہ سفر اور آمدورفت کے اخراجات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھر کا بجٹ بھی متاثر ہونے لگا ہے، پٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے روزمرہ سفر مشکل بنا دیا ہے جبکہ  بائیک چلانے کے اخراجات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ رائیڈرز  نے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ روزمرہ آمدورفت کے بڑھتے اخراجات میں کمی آ سکے۔