لاہور میں 241 ٹریفک حادثات میں 335 افراد زخمی

09-10-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 241 ٹریفک حادثات میں 335 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کےمطابق ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 335 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 95 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 194 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔