26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے گرفتار 2 کارکنان کو سزا سنا دی گئی

09-10-2026

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر 2024 کے احتجاج پر درج دو مقدمات میں دو مجرموں کو سزا کا حکم سنا دیا۔

ملزمان میں سعیدالحق اور عمرزادہ شامل ہیں، دونوں ملزمان  نے عدالت میں اپنے اپنے اقبالی بیانات جمع کرا دیئے۔ ملزمان نے جرم قبول کرتے ہوئے عدالت کو بتایا وہ پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر احتجاج میں شامل ہوئے، ملزمان نے جرم قبول کرتے ہوئے عدالت سے رعایت کی درخواست کردی۔ ملزمان نے اقبالی بیان میں عدالت کو بتایا وہ غریب مزدور لوگ ہیں رعایت دی جائے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو چار چار ماہ قید اور 15/15 ہزار جرمانہ عائد کر دیا۔ ملزمان کے خلاف جھلاؤ، گھیراو، پولیس سے مزاحمت اور توڑ پھوڑ کے مقدمات درج تھے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مذکورہ بالا فیصلہ سنایا ہے۔