ڈاکٹروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ، این او سی جاری کرنے پر پابندی عائد
09-10-2026
(لاہور نیوز) محکمہ صحت و آبادی نے ڈاکٹرز کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ کیلئے این او سی جاری کرنے کا عمل روک دیا، جس کے باعث تبادلوں کے منتظر سیکڑوں ڈاکٹرز متاثر ہونے لگے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت میں ڈاکٹرز کی متعدد آسامیاں خالی ہونے کے باوجود این او سی جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس حوالے سے تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ڈاکٹر کو ٹرانسفر یا پوسٹنگ کے لیے این او سی جاری نہ کیا جائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی ایم ایس یا سی ای او ہیلتھ نے این او سی جاری کیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔