وفاقی حکومت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے صوبوں پر بحث کرانے کا اعلان

09-10-2026

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے اکتوبر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے صوبوں کے قیام پر بحث کرانے کا اعلان کر دیا۔

  وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس نہیں ہو رہے، اکتوبر میں دونوں ایوانوں کے اجلاس ہو رہے ہیں، ان میں نئے صوبوں کے قیام پر بحث کرائی جائے گی۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نئے صوبوں کی بحث کا اصل مقام پارلیمنٹ ہاؤس ہی ہے، اسلام آباد صوبہ بننے نہیں جا رہا، اسلام آباد ایک نئے گورننس ماڈل کو اختیار کرنے جا رہا ہے، اسلام آباد کو الگ صوبہ بنانے کی کوئی بات نہیں۔