نواں کوٹ میں لڑائی جھگڑے کے دوران 50 سالہ شخص قتل
09-10-2026
(لاہور نیوز) تھانہ نواں کوٹ کی حدود میں لڑائی جھگڑے کے دوران 50 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق بکر منڈی کا رہائشی یاسین لڑائی جھگڑے کے دوران شدید زخمی ہوا، جسے تشویش ناک حالت میں سبزہ زار ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یاسین دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق مقتول یاسین کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔