خیابان امین میں خوفناک حادثہ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق
09-10-2026
(لاہور نیوز) خیابان امین میں تیز رفتار موٹرسائیکل حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، موٹرسائیکل ایک کار کی زد میں آنے کے بعد بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے فرار ہونے والے کار سوار کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔