ٹک ٹاکرارشم کی ہلاکت کی تفتیش کا رخ خودکشی سے قتل کی طرف منتقل

09-10-2026

(ویب ڈیسک) اسلام پورہ میں ٹک ٹاکر ارشم کی ہلاکت میں تفتیش کا رخ تبدیل ہوگیا ہے، پولیس کے مطابق ابتدائی حالات خودکشی کی نشاندہی کر رہے تھے تاہم اب قتل کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ارشم کی لاش اسلام پورہ میں ایک فلیٹ سے ملی تھی۔ ارشم نے اکیڈمی ٹیچر اکرم کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی، اکرم پہلے سے شادی شدہ تھا۔ ارشم کے شوہراکرم کے خلاف ارشم کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ٹک ٹاکر ارشم اور اکرم کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔اکرم اور اس کی پہلی بیوی ارشم کو پریشان کرتے تھے۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ارشم کو اس کے شوہر اکرم نے قتل کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔