بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ناموں کی فہرست جیل حکام کے حوالے
09-09-2026
(لاہور نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کا دن ہے، 6 ناموں کی فہرست اویس یونس چوہدری ایڈووکیٹ نے جیل حکام کے حوالے کر دی۔
ملاقات کی فہرست میں سجاد حسین شاہ، قیصر عباس اور ثاقب میراج کے نام شامل ہیں، ان کے ساتھ ملک شکیل، ذیشان محسن اور دانیال کیانی کے نام بھی ملاقات کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ ملاقات کی فہرست میں شامل رہنما کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئیں گے۔