لاہور: غیر قانونی پتنگیں اور چرغیاں برآمد، 2 ملزمان گرفتار
09-09-2026
(لاہور نیوز) ملت پارک اور گلشن راوی پولیس نے 2 افراد کو غیر قانونی کیمیکل ڈور اور پتنگوں سمیت گرفتار کر لیا۔
ملت پارک پولیس نے آویاں چوک سے ملزم راشد کو 65 کیمیکل ڈور کی چرخیوں اور 40 پتنگوں سمیت گرفتار کیا، جبکہ گلشن راوی پولیس نے ملزم ندیم کو 5 کیمیکل ڈور کی چرخیوں سمیت حراست میں لے لیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن کے مطابق ملزمان سے مجموعی طور پر 70 کیمیکل ڈور کی چرخیوں اور 40 پتنگیں برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جرم کا ارتکاب کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان راشد اور ندیم کے خلاف دی پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔