یونیسف وفد کی محکمہ داخلہ پنجاب آمد، بچوں کے تحفظ سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال
09-09-2026
(لاہور نیوز) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ( یونیسف) اسلام آباد کے وفد نے محکمہ داخلہ پنجاب کا دورہ کیا اور ایڈیشنل سیکرٹری فارن نیشنل سکیورٹی عائشہ ممتاز سے ملاقات کی۔
ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور بچوں کے تحفظ سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یونیسف وفد میں سداحمد عبداللہ اور محمد خالد عرفان شامل تھے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محمد مرتضیٰ، ڈپٹی سیکرٹری جمال فضیل اور محمد اسد اللہ گوندل نے بھی شرکت کی۔ یونیسف کے وفد نے بچوں کے تحفظ کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ بعدازاں وفد نے محکمہ داخلہ کے ڈیجیٹل میڈیا اینڈ پبلک آؤٹ ریچ سیل کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل نے بچوں کے تحفظ کیلئے بنائی گئی ’’حیاء اور بہادر‘‘ کارٹون سیریز کے بارے میں بریفنگ دی۔