پنجاب پولیس میں 7 افسران کے تقرر و تبادلے

09-09-2026

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پنجاب پولیس کے 7 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے ہیں، جس کے تحت مختلف افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

احکامات کے مطابق آغا رمضان علی کو ایس پی پی ایچ پی لاہور تعینات کر دیا گیا، جبکہ ایس پی شاہد نواز کو پی ایچ پی لاہور سے تبدیل کرکے ایس پی انویسٹی گیشن ون لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن راحیلہ اقبال کو اے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم اینالائسز لاہور تعینات کر دیا گیا۔ عاصم افتخار، اے آئی جی مانیٹرنگ کو ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ ایس پی سید جمشید علی کو انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی بہاولپور ریجن، محمد اصغر ملک کو بٹالین کمانڈر پنجاب کانسٹیبلری تھری ملتان جبکہ ایس پی میاں افضال شاہ کو انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی سرگودھا ریجن تعینات کر دیا گیا ہے۔ تمام افسران کو نئی تعیناتیوں پر فوری طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔