مزنگ پولیس کی کارروائی، ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
09-09-2026
(لاہور نیوز) مزنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم احمد اسلم کو سٹاپ اینڈ سرچ طریقہ کار کے تحت قرطبہ چوک سے گرفتار کیا گیا، ملزم کی جانب سے اسلحہ کی نمائش سے متعلق متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 غیر قانونی پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے ملزم احمد اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔