ایف آئی اے کی انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

09-09-2026

(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز نے ملک بھر میں انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق کارروائیاں لاہور اور سیالکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں کی گئیں، کارروائی کے دوران لاہور سے 2 جبکہ سیالکوٹ سے 8 مبینہ انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں لاہور سے عاقب اور محمد جاوید جبکہ سیالکوٹ سے محمد شبیر، محمد اقبال، عبدالشکور، عبدالعلیم، نعمان سلیم اور عامر علی بھٹی شامل ہیں۔ ایف آئی اے حکام  کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے اور انہیں غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔