کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی گل فیروزہ پر جرمانہ عائد

09-09-2026

(ویب ڈیسک) ویمن ایشیا کپ میں پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی گل فیروزہ پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

ویمن ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر گل فیروزہ پر جرمانہ کیا گیا ہے، آئی سی سی کے مطابق گل فیروزہ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی ہے، امپائر کی جانب سے آؤٹ دیئے جانے کے بعد گل فیروزہ نے بیٹ کے ساتھ گیند لگنے کا اشارہ کیا تھا۔ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر گل فیروزہ کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا جبکہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔